لنگرحوض میں قتل کی سنگین واردات

ناجائز تعلقات کا الزام، قاتل اور مقتول ٹیکسی ڈرائیورس
حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں قتل کی بہیمانہ وارداتوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ایک تازہ واقعہ میں ٹیکسی ڈرائیور نے اپنے ساتھی ٹیکسی ڈرائیور کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ لنگرحوض پولیس اسٹیشن حدود میں آج شام پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ سید عمران کو اُس کے ساتھی 28 سالہ محمد شبیر نے آج شام 4 بجے چاقو سے حملہ کرکے اُس کا قتل کردیا۔ پولیس لنگرحوض نے بتایا کہ سید عمران نے مبینہ طور پر شبیر کی بیوی سے تعلقات قائم کئے تھے جس کے نتیجہ میں شبیر اُسے مسلسل انتباہ دے رہا تھا۔ آج شام شبیر نے عمران کو بات کرنے کے بہانے لنگرحوض کے علاقہ میں طلب کیا اور اُس پر اچانک حملہ کرکے قتل کردیا۔ پولیس لنگرحوض نے مقتول کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اِس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT