Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / لنگر حوض میں مزدور کی مشتبہ موت پر سنسنی

لنگر حوض میں مزدور کی مشتبہ موت پر سنسنی

حیدرآباد 26ڈسمبر (سیاست نیوز)لنگر حوض کے علاقہ میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اس نوجوان نے اپنی والدہ کے ساتھ آخری مرتبہ چائے نوشی کی تھی ۔ اس خصوص میں انسپکٹر پولیس لنگر حوض عبدالجاوید نے بتایا کہ 25 سالہ سنیل جو پیشہ سے مزدور تھا۔ آج چوراہے پر ایک ہوٹل کے قریب مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ تھا۔ سنیل پرشانت نگر لنگر حوض کا ساکن تھا جو گذشتہ دو دنوں سے بیمار تھا اور دواخانے میں اس کا علاج جاری تھا۔ آج اس کی والدہ اسے دواخانہ لے جارہی تھی ایک ہوٹل کے قریب اس خاتون نے اپنے لڑکے کو چائے پلائی اسی دوران وہ مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT