Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / لنگر حوض پولیس اسٹیشن میں عوام کی تذلیل پر سماجی تنظیموں کا احتجاج

لنگر حوض پولیس اسٹیشن میں عوام کی تذلیل پر سماجی تنظیموں کا احتجاج

حیدرآباد۔/4اپریل، ( سیاست نیوز) کمیونٹی فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینے کی کوششوں کے دوران لنگر حوض پولیس کی حرکت سے پیدا شدہ بے چینی کو پولیس کے اعلیٰ عہدیدار جائز تصور کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ لنگر حوض پولیس اسٹیشن میں عوام کو اپنے جوتے اور چپل اتار کر پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی شرط پر سماج کے مختلف گوشوں سے پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا ۔ایک ایسے وقت جبکہ پولیس کو عوام سے دوستانہ تعلقات پیدا کرنے کے اقدامات کو اہمیت دی جارہی ہے لنگر حوض پولیس کی جانب سے اس اقدام کو کاری ضرب لگا ہے اس معاملہ پر سماجی و حقوق انسانی کی تنظیموں نے پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تاہم پولیس کے اعلیٰ عہدیدار لنگر حوض پولیس کے اس اقدام کو درست قرار دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے ار سرینواس نے کہا کہ پولیس کا مقصد کسی شہری کو رسوا کرنا یا پھر دل آزاری کرنا نہیں ہے بلکہ پولیس اسٹیشن میں صفائی کے لحاظ سے چپل اور جوتے اتار کر اندر آنے کی شرط لگائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT