لنگم پیٹ سرپنچ اورپنچایت ارکان کی بھوک ہڑتال

یلاریڈی۔/26 نومبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پنچایتی سرپنچ و ارکان کو اطلاع کے بنا مکان کی تعمیرات کیلئے اجازت دینے والے پنچایت سکریٹری مسٹر راجیا، انہیں مدد کرنے والے ایم پی ڈی او مسٹر ستیش کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لنگم پیٹ سرپنچ بالا منی، پنچایت ارکان نے مل کر بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ہے۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر پر فاریسٹ آفس کے روبرو موجود خالی اراضی پر کسی بھی تعمیرات کیلئے اجازت نہ دینے پنچایت سرپنچ و ارکان نے متفقہ طور پر حلف لیا تھا۔ اس حلف کی رپورٹ ڈی پی او، ڈی ایل پی او، ضلع کلکٹر کو خود جاکر دیئے تھے۔ لیکن سکریٹری راجیا نے چار دن قبل کسی کو نہ بتاکر پوشیدہ طور پر اجازت دینے کا الزام لگایا۔ دوشنبہ کو اس تعلق سے لنگم پیٹ بند بھی منایا گیا۔ گزشتہ 50سال سے محکمہ جنگلات کے قبضہ میں رہی خالی اراضی سابق زیڈ پی ٹی سی سنجیوا ریڈی کے متعلقین راجو نامی شخص سے خریدنا اور اس پر تعمیرات کیلئے پنچایت سکریٹری کا اجازت دینا اس پر اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں سکریٹری پر الزام لگاتے ہوئے پنچایت ارکان نے کہا کہ دو لاکھ کی رشوت لیتے ہوئے اس خالی اراضی پر تعمیرات کا حکم دیا گیا ہے۔ پنچایت سکریٹری اور اسے مدد کرنے والے ایم پی ڈی او کو معطل کرنے کا عوام نے مطالبہ کیا ہے۔ کاماریڈی، یلا ریڈی شاہراہ کے بازو موجود محکمہ جنگلات کے دفتر کے روبرو بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بھوک ہڑتال میں سرپنچ بالامنی، نائب سرپنچ افروز، سابق سرپنچ شیخ محمود، ایم پی ٹی سی یادالٹے، رکن معاون منڈل پریشد قاسم سنگل ونڈو ڈائرکٹر عبدالنعیم، سنگیا، راجو، وارڈ ارکان میں سائی رام، دیویندر، راجا رام، انجووا، بھاگیہ لکشمی نے حصہ لیا۔ لنگم پیٹ کے محکمہ جنگلات کی اراضی کا تنازعہ غیر معمولی طول پکڑتا جارہا ہے جس پر جلد از جلد ضلع کلکٹر توجہ مبذول کریں۔

TOPPOPULARRECENT