لنگم پیٹ میں غیرمستحقین کو قرض کی فراہمی

یلاریڈی 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر انڈین اوور سیس بینک میں غیر مستحق افراد کو زرعی قرض دیئے جانے کا ٹی آر ایس قائدین نے الزام لگایا ۔ قائدین کا کہنا ہے کہ بینک بزنس کرسپانڈنٹ حضرات درمیانی شخص کا رول ادا کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو زراعت کیلئے قرض جاری کرنے کا کام کررہے ہیں ۔ ٹی آر ایس قائدین میں راجی ریڈی ، کر

یلاریڈی 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر انڈین اوور سیس بینک میں غیر مستحق افراد کو زرعی قرض دیئے جانے کا ٹی آر ایس قائدین نے الزام لگایا ۔ قائدین کا کہنا ہے کہ بینک بزنس کرسپانڈنٹ حضرات درمیانی شخص کا رول ادا کرتے ہوئے غیر مستحق افراد کو زراعت کیلئے قرض جاری کرنے کا کام کررہے ہیں ۔ ٹی آر ایس قائدین میں راجی ریڈی ، کرشنا ریڈی ، دیویندر ریڈی ، سریکانت ریڈی ، سنگاریڈی نے بینک پہنچ کر منیجر مسرٹ شیواسواروپ سے بات کی ۔ بزنس کرسپانڈنٹ کچھ حضرات فی کسان دو ہزار روپئے لیتے ہوئے قرضہ جات دلوارہے ہیں ۔ قائدین نے بزنس کرسپانڈنٹ کو بینک کے اندر نہ آنے دینے کو کہا ۔ نقلی پاس بکس پر سب سے پہلے زرعی قرض منظور کیا جارہا ہے اور مستحق اصل کسانوں کو زرعی قرض سے محروم رکھا جانے کا الزام لگایا ہے ۔ بینک منیجر نے بزنس کرسپانڈنٹ کو بینک میں داخل ہونے نہ دیا جائے گا اور یہ مستحق کسان کو ضرور قرض دیئے جانے کا تیقن دینے پر ٹی آر ایس قائدین واپس ہوئے ۔ منڈل مستقر پر انڈین اوورسیس بینک میں زرعی قرض حاصل کرنے کیلئے کچھ کسان نقلی پاس بکس حوالے کئے اس طرح نقلی پاس بکس کے ذریعہ تقریباً 50 لاکھ روپئے کا قرض لینے کی اطلاعات ہیں ۔ آیا پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والی بالامنی زرعی قرض کیلئے بینک میں جعلی دستخطوں کا پتہ پاس بک دینے کی اطلاع ہے ۔ RDO کی جعلی دستخط ہونے کا شبہ کرکے منیجر نے اسے زرعی قرض جاری نہ کیا ۔ 17 سال پہلے لنگم پیٹ تحصیلدار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے شیواشنکر کی جعلی دستخط ہونے کا بینک منیجر ریونیو عہدیداروں نے انکشاف کیا ۔ پاس بک نئی اور 17 سال پہلے حاصل کرنے والے تحصیلدار کی دستخط ہونے پر عہدیداروں کو شک ہوا اور تحقیقات کی گئیں اور قرض منظور نہ کیا گیا ۔ شٹ پلی تانڈا سے تعلق رکھنے والا گوپی سنگھ نامی کسان اپنی پٹہ پاس بک میں ایک ایکڑ 21 گنٹہ اراضی ہونے پر اسے چار ایکڑ 23 گنٹہ میں بدل کر زرعی قرض کیلئے درخواست دی جس کو مشکوک ہونے پر منیجر قرض منظور نہ کیا ۔ اس طرح کئی کسانوں کو قرض سے روکنا پڑا اور کئی کسان جعلی دستاویزات کے ذریعہ قرض لینے میں کامیاب بھی ہوئے ۔ لیکن تعجب اس بات پر ہے کہ نقلی پاس بکس کے ساتھ جو کسان قرض کیلئے بینک حاضر ہوتا ہے ۔ اس پر پولیس میں بینک والے شکایت کرنا نہیں چاہتے ۔ اگر یہی سلسلہ رہا تو پھر بینکوں کو بھی سڑک پر آنے میں دیر نہ لگے گی ۔ ایسے معاملات کو مکمل کب روکا جائے گا کہنا مشکل ضرور لگتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT