Wednesday , December 19 2018

لنگم پیٹ میں غیر مجاز تعمیرات کا سلسلہ جاری

یلاریڈی /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر بس اسٹانڈ کے قریب لاکھوں روپئے کا ریونیو کنال میں تعمیر کیا جارہا ہے ناجائز تعمیرات کو ضلع JC کے احکام پر گذشتہ 10 فروری کو پنچایت عہدیدار ، ریونیو عہدیدار نے مل کر JSB سے منہدم کردیا گیا تھا ۔ لیکن اس جگہ رئیل تاجر بھاسکر گوڑ دوبارہ تعمیراتی کام کا آغاز کیا ہے۔ جس سے منڈل کی عو

یلاریڈی /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر بس اسٹانڈ کے قریب لاکھوں روپئے کا ریونیو کنال میں تعمیر کیا جارہا ہے ناجائز تعمیرات کو ضلع JC کے احکام پر گذشتہ 10 فروری کو پنچایت عہدیدار ، ریونیو عہدیدار نے مل کر JSB سے منہدم کردیا گیا تھا ۔ لیکن اس جگہ رئیل تاجر بھاسکر گوڑ دوبارہ تعمیراتی کام کا آغاز کیا ہے۔ جس سے منڈل کی عوام کو تعجب ہو رہا ہے ۔ ماضی میں یہ جگہ 12 فیٹ ریونیو نالا ہوتا تھا جسے قبضہ داروں نے نالے کو قبضہ کرتے ہوئے آئے ۔ فی الوقت نالے کی جگہ موری بہہ رہی ہے ۔ موری کو دو فٹ تک محدود کرتے ہوئے باقی 10 فٹ اراضی کو 9 لاکھ روپئے میں فروخت کرتے ہوئے ناجائز تعمیرات کی جارہی ہے ۔ اتنا کچھ ہو رہا ہے پھر بھی ریونیو عہدیار ، پنچایت عہدیدار تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ منڈل کی عوام کا الزام ہے کہ منڈل کا ایک مخصوص عہدیدار اس معاملہ کو حل کرکے پنچایت عہدیداروں کو 50 ہزار روپئے حوالے کیا ہے ۔ اس بات پر پنچایت سکریٹری رمیش سے ربط پیدا کرنے پر انہوں نے بتایا کہ فی الوقت بنا اجازت تعمیرات ہونے پر اسے کیوں نہیں روکا جارہا ہے اور JC کے احکام کی پروا کی نہیں کی جارہی ہے ۔ اراضی قبضہ داروں کو اعلی سطح کے عہدیدار سبق سکھانے عوام سے خواہش کر رہے ہیں ۔ ان دنوں آر ٹی سی عہدیدار بھی بس اسٹانڈ اراضی سروے کرنے کے بعد قبضہ ہونے کاانکشاف کیا ۔ اگر عہدیدار اسی طرح خاموش رہے گی قبضہ دار اپنا کام آسانی سے کرتے رہیں گے اور ایک کے بعد ایک قبضہ کیلئے جرات کرتا چلاجائے گا ۔ یہی حال رہا تو پھر قیمتی سرکاری اراضیات کا کون نگہبان ہوگا ۔ متعلقہ عہدیادروں کو جرات کے ساتھ بیدار ہونے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT