Tuesday , December 18 2018

لنگم پیٹ میں ماڈل اسکول کیلئے اراضی کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر ماڈل اسکول کے قیام کی خاطر محکمہ ریونیو اور محکمہ جنگلات عہدیداروں نے مشترکہ اراضی کا معائنہ کیا ۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے قریب سروے نمبر 983 میں خالی اراضی کو تحصیلدار پی وی ایل نارائنا ، محکمہ جنگلات کاماریڈی DFO مسٹر ناگیشور راؤ ، یلاریڈی سب DFO مسٹر وسنت ، رینج آفیسر رادھ

یلاریڈی ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر ماڈل اسکول کے قیام کی خاطر محکمہ ریونیو اور محکمہ جنگلات عہدیداروں نے مشترکہ اراضی کا معائنہ کیا ۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے قریب سروے نمبر 983 میں خالی اراضی کو تحصیلدار پی وی ایل نارائنا ، محکمہ جنگلات کاماریڈی DFO مسٹر ناگیشور راؤ ، یلاریڈی سب DFO مسٹر وسنت ، رینج آفیسر رادھا کشن نے معائنہ کیا ۔ تمام تر طریقہ سے اس اراضی کو مشترکہ محکموں کے عہدیداروں نے مناسب قرار دیا ۔ ماڈل اسکول کی عمارت تعمیرات کیلئے محکمہ جنگلات کی کسی طرح کا اعتراض نہیں کیا ۔ ضلع کلکٹر سے رجوع ہوئے DFO ناگیشور راؤ تیار ہیں ۔ تحصیلدار نارائنا نے مزید کہا کہ منڈل میں ماڈل اسکول کیلئے ضروری اراضی ضلع کلکٹر کے احکام پر مختص کی جائے گی ۔ اس موقع پر عبدالقادر ، گوپال ، سرینواس ، عملہ میں پربھاکر منیا نائیک ، جیون موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT