Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / لنگم پیٹ میں محصولات بقایا جات کی کثرت

لنگم پیٹ میں محصولات بقایا جات کی کثرت

یلاریڈی۔11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ میں 16گرام پنچاتیں ہیں جہاں محصولات کا بقایا غیر معمولی بڑھ جانے سے ترقیاتی کاموں پر کاری ضرب لگ رہی ہے ۔ پنچایت سکریٹریز مکان کا محصول وقت پر عدم وصول کرنے سے مواضعات میں مسائل عروج پر ہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ میں 69لاکھ 75ہزار روپئے مکانات کا ٹیکس بقایا وصول طلب ہے جس سے صاف صفائی کا کام ٹ

یلاریڈی۔11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ میں 16گرام پنچاتیں ہیں جہاں محصولات کا بقایا غیر معمولی بڑھ جانے سے ترقیاتی کاموں پر کاری ضرب لگ رہی ہے ۔ پنچایت سکریٹریز مکان کا محصول وقت پر عدم وصول کرنے سے مواضعات میں مسائل عروج پر ہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ میں 69لاکھ 75ہزار روپئے مکانات کا ٹیکس بقایا وصول طلب ہے جس سے صاف صفائی کا کام ٹھپ ہوگیاہے ۔ اسٹریٹ لائیٹس نہ ہونے سے تاریک راہیں ‘ پینے کے پانی کی سربراہی میں خلل جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔مکانات کا محصول وصول کرنے متعلقہ پنچایت سکریٹریز‘ منڈل پریشد عہدیدار کی لاپرواہی کے الزامات آرہے ہیں ۔ منڈل کے لنگم پیٹ میجر گرام پنچایتپر 26لاکھ 86ہزار 410روپئے کا بقایا وصول طلب ہے اور باتاپور میں 325489 روپئے ‘بھوانی پیٹ میں 456016 روپئے ‘ بونال پنچایت میں 76893 روپئے ‘جلدی پلی میں 188608 روپئے ‘ کورپلی میں 287058 روپئے ‘ لنگم پلی خرد میں 391127 روپئے ‘ منگارم میں 64792 روپئے ‘ موتھا میں 123294 روپئے ‘ ممباجی پیٹ میں 241748روپئے‘ نلامڈگو میں 76637 روپئے ‘پرملا میں 292711روپئے ‘ پوتائی پلی میں 189382 روپئے ‘ پولکم پیٹ میں 555047 روپئے ‘ شٹ پلی میں 436136 روپئے ‘شٹ پلی سنگاریڈی میں 742017 روپئے محصولات وصول کئے جانے ہیں ۔ سالوں سال سے محصولات میں بقایا کی کثرت وصول کرنے گرام پنچایت سکریٹری ‘ سرپنچوں کی نظراندازی سے مسائل پرورش پارہے ہیں ۔ سال بھر سے محصولات وصول نہ کئے جانے پر پنچایتوں کی ترقی ناممکن ہوتے جارہی ہے ۔ ضلع پنچایت عہدیدار اسپیشل ڈرائیو منعقد کرنے کے باوجود لنگم پیٹ میں مکانات کا ٹیکس 10فیصد سے زیادہ وصول نہیں ہورہا ہے جس سے فنڈ کی خاص کمی پیش آرہی ہے اور عوامی سہولیات پر ضرب لگ رہی ہے ۔ کئی تانڈوں کے عوام پینے کے پانی کیلئے ہر مصیبتوں کا سامنا کرتے آرہے ہیں اور عہدیدار عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ عوام کی جانب سے یہ الزام آرہے ہیںکہ منڈل میں مختلف مواضعات پر مکانات کا ٹیکس بقایا جات وصول کرنے کیلئے اسپیشل ڈرائیو منعقد کررہے ہیں جو برائے نام ہے ۔ منڈل کے 16 گرام پنچایتوں میں سے مختلف پنچایتوں پر سکریٹریز کے ساتھ اسپیشل ڈرائیو منعقد کررہے ہیں لیکن کچھ سکریٹریز برائے نام حصہ لے رہے ہیں ۔ دوپہر 12بجے سکریٹریز منڈل مستقر کا رخ کررہے ہیں ۔ اس تعلق سے منڈل پریشد انچارج ایم پی ڈی او مسٹر ستیش سے سوال کرنے پر مکانات کے محصولات کم وصول ہونے کی بات کیں ۔ تمام مواضعات میں اسپیشل ڈرائیو منعقد کرنے کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT