Thursday , July 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / لنگم پیٹ کے مواضعات میںچیتے کی ہلچل سے خوف و دہشت

لنگم پیٹ کے مواضعات میںچیتے کی ہلچل سے خوف و دہشت

دیہی عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت ، درندہ جانورکو بھگانے خصوصی ٹیم طلب

یلاریڈی ۔ /25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے ایکاپلی تانڈا شیوار میں دھن سنگھ کے مکئی والے کھیت میں موجود جھونپڑی پر رات کو چیتا نظر آیا ۔ مقامی عوام کی تفصیلات کے مطابق کھیت میں موجود جھونپڑی کے پاس چیتا نظر آنے پر لوگوں نے چیخ و پکار کرنا شروع کردیا ۔ جس پر چیتا مکئی کے کھیت میں گھس کر بیٹھ گیا ۔ اس بات کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دینے پر صبح یلاریڈی رینج آفیسر مسٹر رادھا کشن اپنے عملہ کے ساتھ تانڈا پہنچکر اور کھیت میں چیتے کے قدموں کے نشان کا انکشاف کیا گیا اور پھر کھیت کے اندر ہی چیتا ہونے کا شبہ ٹھوس ہوا جس پر رسکیوٹیم ، میدک ڈی ایف او کو اطلاع دی گئی اور انہوں نے موضع پہنچکر چیتے کو پکڑنے کیلئے (پنجرہ) جال ڈالا گیا ۔ لیکن کھیت سے نکل کر چیتا جنگلاتی عملہ پر اور میڈیا نمائندوں پر چھلانگ لگانے پر مارے خوف کے تمام بھاگ نکلے ۔ چیتا واپس مکئی کے کھیت میں چلایا گیا ۔شام سات بجے تک چیتا کھیت سے باہر نہ آنے پر حیدرآباد سے خصوصی ٹیم کو طلب کیا گیا جو دستی بموں کے ذریعہ چیتا کو بھگانے کی کوشش کرتے رہے ۔ میدک ڈی ایف او سجاتا نے مزید بتایا کہ رات کے وقتوں میںچیتے کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ تانڈا کی عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ایف ڈی او ریکھا بانو ، فاریسٹ آفیسر بابو موہن ، وینو مادھو اور دوسرے موجود تھے ۔ چیتے کی آبادی میں آجانے سے عوام کے اندر خوف و دہشت کا عالم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT