Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / لوئزیانا میں سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 13

لوئزیانا میں سیلاب ہلاکتوں کی تعداد 13

بیٹن روج 19 اگست (رائٹر) امریکہ کے لوئزیانا صوبے میں غیر متوقع سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تیرہ ہو گئی ہے جبکہ تقریبا تیس ہزار لوگوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ نکالا گیا ہے ۔ لوسیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈس نے آج کہا کہ سیلاب سے چالیس ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے تاہم جنوبی لوئزیانا کے کچھ علاقوں میں پانی کم ہوا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں پانی بڑھ رہا ہے ۔وہیں قومی محکمہ موسمیات نے پھر سے سیلاب کی وارننگ دی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق نمی اور کم دباؤ کی وجہ سے اس علاقے میں مسلسل بارش ہو رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT