Monday , May 28 2018
Home / دنیا / لوئزیانہ یونیورسٹی میں فائرنگ ، 2 افراد زخمی

لوئزیانہ یونیورسٹی میں فائرنگ ، 2 افراد زخمی

واشنگٹن ۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دو افراد آج علی الصبح جنوب مشرقی لوئزیانہ یونیورسٹی میں اندھادھند فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔ 9 دن پہلے ہی فلوریڈا ہائی اسکول میں قتل عام کے بعد امریکہ کے گن تشدد کے خلاف قومی سطح پر شوروغل برپا ہوگیا تھا۔ یونیورسٹی کی پولیس نے اس واقعہ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے احاطہ کے شمالی حصہ میں پیش آیا اور اس میں کئی افراد کے ملوث ہونے کا اندیشہ ہے۔ 4:01 بجے شب ہنگامی صورتحال کے سائرنوں سے طلبہ کو اس کا پتہ چلا ۔

TOPPOPULARRECENT