Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ’’لوجہاد‘‘ویڈیو پر گجرات پولیس اسٹیشن پرحملہ

’’لوجہاد‘‘ویڈیو پر گجرات پولیس اسٹیشن پرحملہ

سورت۔یکم اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ’’ لوجہاد‘‘ کو ایک بری بات ظاہر کرنے والے ویڈیو پر برہم تقریباً 200افراد نے جن کا تعلق اقلیتی طبقہ سے تھا لمبائک پولیس اسٹیشن پر حملہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اُن افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے اس ویڈیو جھلکی کی فلم بندی اور تشہیر کی ہے ۔ پولیس انسپکٹر بی ایم پرمار نے کہا کہ ہجوم پر قابو پانے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور کم از کم 24 آنسو گیاس شیل داغے ۔ انہوں نے کہا کہ 200 مقامی افراد کا ایک ہجوم جس کا تعلق اقلیتی طبقہ سے تھا پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کر کے مطالبہ کررہا تھا کہ خاطیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ ہم نے پہلے ہلکے لاٹھی چارج کے ذریعہ انہیں منتشر کرنے کی کوشش اور اس کے بعد برہم ہجوم پر قابو پانے کیلئے 24آنسو گیس شیل داغے ۔ ہجوم خاطیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہا ہے ۔ چاروں ملزمین کے خلاف جنہوں نے مبینہ طور پر اقلیتی طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانیوالا ویڈیو تیار کر کے اس کی تشہیر کی تھی ۔ دوسری طرف پولیس نے ہجوم کے خلاف فساد کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ ویڈیو میں جو کل واٹس اپ پر شائع کیا گیا ہے تین افراد کو اقلتی طبقہ کے د نوجوانوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ وہ ان کے کرایہ کا کمرہ خالی کردیں اور علاقہ سے باہر نکل جائیں ۔ لڑکوں کو دھمکی دیتے وقت ان کے افراد پر بھی لوجہاد میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ پرمار نے کہا کہ ملزمین کی ہنوز شناخت اور گرفتاری نہیں ہوسکی ۔ یہ تحقیقات کا معاملہ ہے جسکے لئے وقت دکرار ہوگا کہ ایسے ویڈیوز کیوں تیار کئے گئے اور ان کی تشہیر کیوں کی گئی ۔
آسام میں سیلاب، ہلاکتیں 34، 11 لاکھ متاثر
گوہاٹی ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں سیلاب کی صورتحال آج بھی سنگین برقرار رہی۔ تین مزید افراد کی موت واقع ہوئی۔ اس طرح ہلاکتوں کی جملہ تعداد 34 ہوگئی جبکہ 11 لاکھ سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ عہدیداروں نے 366 راحت رسانی کیمپ اور تقسیم کے مراکز قائم کئے ہیں جن میں 15 اضلاع کے ایک لاکھ 25 ہزار افراد پناہ گزین ہے۔ ایک لاکھ ہیکٹر اراضی کی کھڑی فصلیں زیرآ ب آ گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT