Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / لودھا کمیٹی کی سفارشات ، بی سی سی آئی کا آج اہم اجلاس

لودھا کمیٹی کی سفارشات ، بی سی سی آئی کا آج اہم اجلاس

ممبئی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی جسٹس لودھا کمیٹی جس نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے متعلق کئی اہم لیکن سخت سفارشات کی ہیں، اس ضمن میں کل یہاں بی سی سی آئی کا ایک خاص اجلاس منعقد ہورہا ہے تاکہ مذکورہ رپورٹ کے اطلاق کی وجہ سے مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس اجلاس میں عدالت کی جانب سے دی جانے والی ہدایت جس میں 3 مارچ تک بورڈ کو جواب دینا ہے اُس کے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، گزشتہ اجلاس میں ورکنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے جو فیصلے لئے تھے اُس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ لودھا کمیٹی کی جانب سے جو سفارشات سپریم کورٹ کو پیش کی گئی ہیں اُس نے بی سی سی آئی کے تقریباً ہر عہدہ دار کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ جیسا کہ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کے عہدہ  کے خواہشمند امیدوار کی عمر 70 سال سے کم ہونی چاہئے، ایک ریاست کو صرف ایک ووٹ دینے کا حق دیا جائے۔ علاوہ ازیں اہم عہدوں پر سیاسی قائدین کو فائز ہونے نہ دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT