Wednesday , December 19 2018

لودھا کمیٹی کے کرکٹ بورڈ سے سوالات

نئی دہلی ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی مقررہ کمیٹی جس کے سربراہ آر ایم لودھا سابق سی جے آئی ہیں، جسے بی سی سی آئی میں انتظامی اصلاحات لانے کا ذمہ دیا گیا ہے، اس نے کرکٹ باڈی کے عہدیداروں کیلئے سات ذیلی عنوانات کے تحت زائد از 80 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھیجا ہے۔ سہ رکنی کمیٹی نے بی سی سی آئی سے متعلق مختلف مسائل پر دریافت کیا ہے

نئی دہلی ، 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی مقررہ کمیٹی جس کے سربراہ آر ایم لودھا سابق سی جے آئی ہیں، جسے بی سی سی آئی میں انتظامی اصلاحات لانے کا ذمہ دیا گیا ہے، اس نے کرکٹ باڈی کے عہدیداروں کیلئے سات ذیلی عنوانات کے تحت زائد از 80 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھیجا ہے۔ سہ رکنی کمیٹی نے بی سی سی آئی سے متعلق مختلف مسائل پر دریافت کیا ہے ، جن میں مفاد کا ٹکراؤ، آڈٹس، اکاؤنٹس، فینانس سے لے کر نگرانی اور شفافیت جیسے مسائل شامل ہیں۔ یہ سوالات بی سی سی آئی کی اعلیٰ قیادت کو بھیجے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT