Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / لون جاری کرنے کیلئے ناجائز رشتہ کا مطالبہ کرنے والے بنک منیجر کی ایک خاتون نے پٹائی کردی ، ویڈیو وائرل 

لون جاری کرنے کیلئے ناجائز رشتہ کا مطالبہ کرنے والے بنک منیجر کی ایک خاتون نے پٹائی کردی ، ویڈیو وائرل 

 

بنگلور : آج ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ۔ کرناٹک کے دیوانگیرے ضلع میں ایک بنک منیجر نے لون حاصل کرنے کیلئے آئی خاتون کو لون کی فائیل پاسکرنے کیلئے ناجائز رشتہ بنانے کی پیشکش کی ۔ جس کے بعد مذکورہ خاتون نے اس کی برسر عام پٹائی کردی ۔ اس پٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ڈی ایچ ایف ایل لون ایجنسی کا منیجرداویا کے پاس ایک خاتون لون کے حصول کیلئے آئی ۔ اس لون کی رقم دو لاکھ روپے بتائی گئی ۔ لون منیجر داویا نے لون پاس کرنے کیلئے اس سے ناجائز رشتہ قائم کرنے کی مانگ کی ۔ یہ سنتے ہی اس خاتون کو غصہ آیا او راس نے داویا کو مارنے پیٹے لگی ۔ ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے برسرعام ایک لکڑی کے بمبو سے مارنے لگی ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس خاتون نے اس منیجرکا گلہ پکڑکر لاتوں ، گھونسوں اور تھپڑ بھی رسید کئے ہیں ۔ خاتون نے چپل سے بھی پٹائی کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT