Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / لون فراڈ کیس 6 نائجیریائی باشندے گرفتار

لون فراڈ کیس 6 نائجیریائی باشندے گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : پولیس نے لون فراڈ کیس میں 6 نائجیریائی باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔ 3 کروڑ روپئے کی لون منظور کرانے کی لالچ دے کر ایک شہری سے 51 لاکھ روپئے حاصل کرلیے ۔ چار ملزمین کو 10 دن قبل بنگلور سے گرفتار کیا گیا جب کہ دیگر دو کو 11 اپریل کو گرگاؤں سے گرفتار کیا گیا ۔ سائبر آباد پولیس نے کہا کہ مختلف سیل فون نمبرس سے کال کرتے ہوئے اور ڈاکٹر ارنالڈ کولنس کے نام سے ای میلس روانہ کرتے ہوئے ان لوگوں نے متاثرہ خاتون کو مختلف بنکوں کے اکاونٹس میں رقم ڈپازٹ کرنے کی خواہش کی تھی ۔ 3 کروڑ روپئے کی لالچ میں اس خاتون نے 51 لاکھ روپئے جمع کرادئیے تھے ۔ یہ رقم اس خاتون کے شوہر سومناتھ تورنالہ نے روانہ کی تھی جو دوبئی میں ملازم ہے ۔ اس دھوکہ دہی کارروائی کا اصل سرغنہ 23 سالہ نائجیریائی شہری ارئیو ایسلے ہے جو 2011 سے غیر قانونی طور پر ہندوستان میں مقیم ہے اس نے اب تک کئی ہندوستانیوں کو دھوکہ دیا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT