Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / لوکل باڈی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

لوکل باڈی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

ممبئی ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے آج مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بی جے پی نے لوکل باڈی ٹیکس (ایل بی ٹی) ختم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جائے۔ انہوں نے ’’کم سے کم حکومت ، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ نعرہ کا ذکر کیا اور کہا کہ سرکاری خدمات کو عوام تک یقینی طور پر پہنچایا جائے گ

ممبئی ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے آج مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بی جے پی نے لوکل باڈی ٹیکس (ایل بی ٹی) ختم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جائے۔ انہوں نے ’’کم سے کم حکومت ، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ نعرہ کا ذکر کیا اور کہا کہ سرکاری خدمات کو عوام تک یقینی طور پر پہنچایا جائے گا ۔ فرنویس زیر قیادت حکومت کے تحریک اعتماد کی کامیابی کے بعد گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ معیشت ،خواتین کے تحفظ کیلئے موثر انتظامات اور دلتوں کے خلاف تشدد کے خلاف واقعات میں سخت کارروائی کے سلسلہ میں وائیٹ پیپر جاری کیا جائے گا ۔ خصوصی ویمن اسکواڈ اور خاتون پولیس عہدیداروں کا تقرر کیا جائے گا تاکہ خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT