Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / لوکیش نائیڈو اور افراد خاندان کے اثاثہ جات کا اعلان

لوکیش نائیڈو اور افراد خاندان کے اثاثہ جات کا اعلان

مسلسل ساتویں سال دولت کا انکشاف ‘ چندرا بابو نائیڈو 5.64 کروڑ روپئے کے مقروض
امراوتی 8 نومبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نارا لوکیش نے آج اپنے نقد اثاثہ جات کا اعلان کیا ۔ یہ اثاثہ جات 31 مارچ 2017 تک کے ہیں۔ ان کی جملہ مالیت 15.21 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے جبکہ سال گذشتہ یہ اثاثہ جات 14.50 کروڑ کے تھے ۔ گذشتہ چند برس سے لوکیش ‘ ان کے والد و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو اور دوسرے افراد خاندان سالانہ اپنے اثاثہ جات کا اعلان کر رہے ہیں۔ لوکیش کے واجبات جہاں اکٹوبر 2016 میں 6.35 کروڑ کے تھے وہ اب بڑھ کر 11.17 کروڑ ہوگئے ہیں۔ لوکیش نے بتایا کہ انہوں نے اپنے اثاثہ جات کے حصول کی قیمت بتائی ہے نہ کہ مارکٹ کی قیمت کیونکہ مارکٹ قیمت میں اتارچڑھاؤ آتا رہتا ہے ۔ لوکیش کی شریک حیات برہمنی نائیڈو کے اثاثہ جات جہاں گذشتہ سال اکٹوبر میں5.4 کروڑ کے تھے وہ اب بڑھ کر 15.01 کروڑ ہوگئے ہیں۔ برہمی نائیڈو خاندان کے کاروبار ہیریٹیج فوڈز لمیٹیڈ کی ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر ہیں۔ برہمنی کے واجبات 36.14 لاکھ برقرار ہیں۔ لوکیش اور برہمنی کے فرزند دیوانش کی دولت 11.54 کروڑ بتائی گئی ہے جس میں 9 کروڑ سے زیادہ مالیت کا ایک گھر بھی شامل ہے۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے چونکہ جوبلی ہلز میں ایک نیا گھر بنایا ہے اسلئے اب وہ 5.64 کروڑ کے مقروض ہیں جو انہوں نے بینک آف بڑودہ سے حاصل کیا ہے ۔ ان کے نقد اثاثہ جات 2.53 کروڑ کے ہیں۔ حیدرآباد میں چیف منسٹر اے پی کے نئے گھر کی قیمت 7.75 کروڑ بتائی گئی ہے ۔ نائیڈو کی شریک حیات بھونیشوری کے نقد اثاثہ جات 25.41 کروڑ کے ہیں جو ہیرٹیج فوڈز کی سربراہ ہیں۔ ان کی واجبات 20.90 کروڑ کی بتائی گئی ہیں۔ لوکیش نے بتایا کہ یہ مسلسل ساتواں سال ہے جب انہوں نے اور ان کے افراد خاندان نے اپنے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT