Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / لوکیش نائیڈو سے پارٹی قائدین کی ملاقات

لوکیش نائیڈو سے پارٹی قائدین کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی تلنگانہ کے پولیٹ بیورو ارکان تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی قائدین بشمول اضلاع کے پارٹی صدور و اہم قائدین کے ساتھ جنرل سکریٹری قومی تلگو دیشم پارٹی مسٹر ین لوکیش نائیڈو نے ین ٹی آر ٹرسٹ بھون میں آج ملاقات کی ۔ صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا کارگزار صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی ، رکن پولیٹ بیورو و سابق رکن پارلیمان مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی ، ایس وینکٹ ویریا رکن اسمبلی ، سابق قائد تلگو دیشم پارلیمنٹری پارٹی مسٹر این ناگیشور راؤ اور دیگر قائدین مسٹر لوکیش سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ اس موقعہ پر مسٹر لوکیش نے پارٹی کو ریاست تلنگانہ میں نچلی سطح سے فعال و کارکرد بناتے ہوئے مضبوط و مستحکم بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا ۔ علاوہ ازیں تلگو دیشم پارٹی کی منڈل و ضلع کمیٹیوں کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں منڈل سطح پر نئی کمیٹیاں تشکیل دے کر پارٹی قائدین و کارکنوں میں پارٹی کو مستحکم بنانے اور ان میں نیا حوصلہ پیدا کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرنے کی ریاستی تلگو دیشم پارٹی قائدین کو ضروری ہدایات دیں ۔ پارٹی کے باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مسٹر لوکیش نائیڈو نے پارٹی کے بعض قائدین کے مابین پائے جانے والے نظریاتی اختلافات وغیرہ کا بھی سخت نوٹ لیتے ہوئے آپسی اختلافات کو ختم کر کے پارٹی استحکام کے لیے اپنے آپ کو فعال و کارکرد بناتے ہوئے عوام سے راست طور پر رجوع ہو کر حکومت تلنگانہ کے مخالف عوام اقدامات و پالیسیوں سے واقف کروانے کے ساتھ ساتھ صرف زبانی اعلانات کے ذریعہ عوام کو دئیے جانے والے دھوکوں سے واقف کرواتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ہدایت دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT