Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / لوکیش کی ریٹرننگ آفیسرکے چیمبر میں پوجا

لوکیش کی ریٹرننگ آفیسرکے چیمبر میں پوجا

امراوتی ۔ 6مارچ ( سیاست /پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش نے آج ایم ایل اے کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل انتخاب کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ پروگرام کے مطابق 20مارچ کو رائے دہی ہوگی ۔ گورنمنٹ چیف وہپ کے سرینواسلو نے لوکیش کے نام کی تجویز پیش کی ۔ انہوں نے لیجسلیچر سکریٹری ( انچارج) و ریٹرننگ آفیسر کے ستیہ نارائنا راؤ کو پرچہ نامزدگی پیش کی ۔ نارا لوکیش نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل سکریٹری لیجسلیچر کے چیمبر میں پوجا کی ‘ جسے انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کے چیمبر میں لوکیش کی جانب سے پوجا کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے ’’ مہورت‘‘ مقرر کیا تھا ۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کے چیمبر میں پوجا کی انجام دہی قواعد کی واضح خلاف ورزی ہے ‘ ایسا نہیں کیا جانا چاہیئے ۔ ریاستی چیف الکٹورل آفیسر بھنورلال نے کہا کہ وہ اس بارے میں رپورٹ حاصل کریں گے ۔ ریٹرننگ آفیسر کے ستیہ نارائنا سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے چیمبر میں پوجا کررہے تھے اُسی وقت لوکیش بھی پہنچ گئے اور پوجا میں شریک ہوگئے ۔ اس دوران چندرا بابو نائیڈو نے لوکیش کوکابینہ میں شامل کئے جانے کے بارے میں سوال کا جواب نہیں دیا ۔

TOPPOPULARRECENT