Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / لوک سبھا اجلاس میں متوفی ارکان کو خراج عقیدت

لوک سبھا اجلاس میں متوفی ارکان کو خراج عقیدت

نئی دہلی۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کی کارروائی اس کے ارکان ونود کھنہ، مرکزی وزیر انیل دادے اور چند سابق ارکان کے حال ہی میں ہوئے انتقال پر خراج عقیدت ادا کرنے کے بعد آج دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔ مانسون سیشن کے پہلے دن جیسے ہی ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوا، نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ اور انڈین یونین مسلم لیگ کے لیڈر پی کے کنہالی کٹی نے لوک سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا۔ دو حلقوں میں حالیہ منعقدہ ضمنی انتخابات میں فاروق عبداللہ حلقہ سری نگر اور کنہالی کٹی حلقہ ملاہورم سے منتخب ہوئے تھے۔ فاروق عبداللہ نے کشمیری میں حلف لیا۔ کنہالی کٹی نے انگریزی زبان کو ترجیح دی۔ اداکار سے سیاستداں بننے والے ونود کھنہ کا اپریل میں بعمر 70 سال اور مرکزی وزیر دادے کا بعمر 60 مئی میں انتقال ہوا تھا۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے تعزیتی پیغام کے دوران امرناتھ یاتریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ اقدام قرار دیا۔

 

TOPPOPULARRECENT