Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / لوک سبھا انتخابات،مہم پر تجزیہ

لوک سبھا انتخابات،مہم پر تجزیہ

آر ایس ایس اور بی جے پی کے درمیان خط فاصل ختم ہورہی ہے

آر ایس ایس اور بی جے پی کے درمیان خط فاصل ختم ہورہی ہے

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (ظفرآغا) جس بات کا خدشتہ تھا آخر وہی ہوا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا چناؤ 2014ء کیلئے چناوی منشور جاری کردیا۔ منشور پڑھنے کے بعد یہ واضح ہیکہ بی جے پی نریندر مودی کی قیادت میں باقاعدہ ’’ہندوتوا‘‘ ایجنڈے پر واپس آ گئی ہے۔ یوں تو مودی کی قیادت میں آج پارٹی منشور اجراء کرتے ہوئے بی جے پی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے دعویدار مودی نے اگلے پانچ سالوں میں ملک کی ترقی اور ایک صاف ستھرا نظام دینے کا وعدہ کیا، لیکن 52 صفحات کے منشور میں پارٹی رام مندر کی تعمیر، ملک کے آئین سے جموں کشمیرکو خصوصی مراعات دینے والی دفعہ 370 کو ختم کرنے اور آئین سے مسلم پرسنل لاء ختم کرنے کے ایجنڈے پر واپس آ گئی۔ 1998ء میں جب اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں بی جے پی نے این ڈی کا قیام کیا تھا تو اس وقت ملک میں بی جے پی قیادت میں اتحادیوں کو شامل کرنے کیلئے اپنے پروگرام سے رام مندر تعمیر دفعہ 370 کا خاتمہ اور مسل پرسنل لاء کا خاتمہ کٹر ہندو وادی پروگرام ختم کردیئے تھے۔ آج بی جے پی نے اپنا منشور جاری کرتے ہوئے پھر سے ان مانگوں کو مودی سرکار میں فوقیت دے کر سنگھ پریوار کے ’’خالص ہندوتوا‘‘ ایجنڈہ پر واپس لوٹنے کا اعلان کردیا۔ مبصرین کا خیال ہیکہ بی جے پی منشور سے ظاہر ہیکہ اب پارٹی پر آر ایس ایس کی پوری گرفت ہے اور نریندر مودی ایک ’’مکھوٹا‘‘ یعنی محض ایک کٹھ پتلی ہیں جو وزیراعظم بننے کے بعد سنگھ کا ایجنڈہ نافذ کریں گے۔ سنگھ کا دیرینہ خیال ہیکہ ہندوستان ایک ہندو راشٹریہ جہاں سیکولرازم کی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔ سنگھ اس ایجنڈے پر اپنے قیام کے وقت سے ٹکی ہے۔ خود کو ایک کلچرل تنظیم کہہ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو سنگھ نے اپنے سیاسی اغراض و مقاصد کیلئے آگے کررہا ہے۔ بی جے پی کے تازہ چناوی منشور سے ظاہر ہیکہ اب آر ایس ایس اور بی جے پی کے درمیان دوریاں نہ صرف ختم ہوتی جارہی ہیں بلکہ دونوں جماعتوں کے درمیان کھینچی خط فاصل بھی ختم ہورہی ہے۔ یہی سبب ہیکہ سنگھ نے نریندر مودی کو بی جے پی سے اگلا وزیراعظم نمائندہ بنایا ہے کیونکہ مودی گجرات کو کامیابی سے ہندو تو ماڈل پر چلا چکے ہیں، سنگھ کو امید ہیکہ مودی ہی ہندوستان کو باقاعدہ ہندو راشٹر کی شکل دے سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT