Wednesday , June 20 2018
Home / لوک سبھا انتخابات نظریات کی جنگ: راہول گاندھی

لوک سبھا انتخابات نظریات کی جنگ: راہول گاندھی

تانڈہ (مدھیہ پردیش) 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قائد راہول گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کو ’’نظریات کی جنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ جہاں کانگریس عوام کو بااختیار بنانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے، اپوزیشن صرف ملک کے مالدار لوگوں کی نمائندہ ہے۔ سابق فوجیوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس نے کہاکہ وہ تہہ دل سے چاہت

تانڈہ (مدھیہ پردیش) 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قائد راہول گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کو ’’نظریات کی جنگ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ جہاں کانگریس عوام کو بااختیار بنانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے، اپوزیشن صرف ملک کے مالدار لوگوں کی نمائندہ ہے۔ سابق فوجیوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس نے کہاکہ وہ تہہ دل سے چاہتے ہیں کہ نامور افراد بشمول مسلح افواج کے نمائندوں کی سنٹرل پے کمیشن میں خواہشات کی تکمیل کی جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ انتخابات ہندوستان میں نظریات کی ایک جنگ ہیں۔ ایک طرف کانگریس ہے جس کا خیال ہے کہ ہر ایک شخص کے ہاتھ میں اختیارات ہونے چاہئے تاکہ ملک طاقتور بن سکے۔ دوسری طرف اپوزیشن ہے جس کا خیال ہے کہ ملک صرف طاقتور اور مالدار افراد چلا سکتے ہیں۔ اُن کے نظریات میں غریب آدمی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اُنھوں نے بی جے پی کا نام نہیں لیا تاہم کہاکہ مسلح افواج اور سرکاری عہدیداروں کے درمیان پھوٹ پڑچکی ہے۔اُنھوں نے اِس پھوٹ کامشاہدہ ایک عہدہ ایک پنشن کے مسئلہ پر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT