Wednesday , September 26 2018
Home / Top Stories / لوک سبھا انتخابات کا آج چوتھا مرحلہ

لوک سبھا انتخابات کا آج چوتھا مرحلہ

نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے کل چوتھے مرحلے کے تحت چار ریاستوں کے سات حلقوں میں رائے دہی ہوگی جہاں 50 لاکھ سے زائد رائے دہندے 74 امیدواروں کے مقدر کا فیصلہ کریں گے۔ 9 مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 7 اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جہاں رائے دہندی کا فیصد غیر معمولی طور پر متاثرکن رہا۔ گوا کے دو

نئی دہلی 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے کل چوتھے مرحلے کے تحت چار ریاستوں کے سات حلقوں میں رائے دہی ہوگی جہاں 50 لاکھ سے زائد رائے دہندے 74 امیدواروں کے مقدر کا فیصلہ کریں گے۔ 9 مرحلوں پر مشتمل لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 7 اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ جہاں رائے دہندی کا فیصد غیر معمولی طور پر متاثرکن رہا۔ گوا کے دو حلقوں میں ایک مرحلہ کے تحت کل ووٹ ڈالے جائیں گے جہاں شمالی اور

جنوبی گوا حلقوں سے 19 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں جن میں کانگریس، بی جے پی، سی پی آئی، علاقائی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔ شمالی گوا سے اہم امیدواروں میں روی نائک (کانگریس)، بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ شری پدنائک، عام آدمی پارٹی کے دتارام دیسائی، جنوبی گوا سے کانگریس کے ایلیکیو ریجکانلڈو لورینکو، بی جے پی کے نریندر سوارائیکر اور عام آدمی پارٹی کی سواتی کیرکر شامل ہیں۔ جنوبی گوا کے موجودہ رکن پارلیمنٹ فراسیسکو ماردھنا (کانگریس) کو اس مرتبہ ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ تریپورہ مشرقی (درج فہرست قبائیل) حلقوں میں بھی کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT