Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کا یکساں انعقاد ممکن نہیں : عدالت

لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کا یکساں انعقاد ممکن نہیں : عدالت

نئی دہلی۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں عام انتخابات اور اسمبلی انتخابات یکساں طور پر منعقد کرنے کی ہدایت دینا ممکن نہیں۔ اس کے علاوہ یہ قابل عمل بھی نہیں ہے۔ دہلی ہائیکورٹ نے آج یہ بات کہی۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس سنگیتا دھنگرا سہگل پر مشتمل بینچ نے سماجی کارکن ایس چند جین کی یہ درخواست مسترد کردی کہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ منعقد کئے جائیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ کیونکر ممکن ہوسکتا ہے ۔ معاف کیجئے ، اس معاملہ میں عدالت کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ درخواست گذار نے کہا تھا کہ 1967ء تک دونوں انتخابات ایک ساتھ منعقد ہوتے رہے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT