Wednesday , April 25 2018
Home / Top Stories / لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے بہ یک وقت انعقاد کا امکان نہیں : ارون جیٹلی

لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے بہ یک وقت انعقاد کا امکان نہیں : ارون جیٹلی

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے بہ یک وقت انعقاد کا امکان نہیں ہے ۔ ریاستی انتخابات کے ساتھ لوک سبھا انتخابات منعقد کرانے مرکزی حکومت کی قیاس آرائیوں پر پانی پھیرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ یہ انتخابات ایک ساتھ ہوسکیں گے ۔ نیٹ ورک 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ یہ انتخابات بہ وقت منعقد کئے جائیں لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ اس کے لیے تواریخ کا پیشگی اعلان کیا جائے ۔ جب یہ پوچھا گیا کہ آیا مدھیہ پردیش یا راجستھان جیسی ریاستوں کے انتخابات کو تاخیر سے منعقد کیا جاسکتا ہے ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ اس کے لیے ایسا کوئی دستوری دفعہ نہیں ہے اور نہ ہی دستور اس بات کی اجازت دیتا ہے ۔ وزیر فینانس نے مزید کہا کہ دستور میں تبدیلی تک یہ ممکن نہیں ہے اور سیاسی پارٹیوں میں اس مسئلہ پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے ۔ لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات کو ایک دوسرے پر مسلط نہیں کیا جاسکتا ۔ اور عوام بھی اس کے حق میں نہیں ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT