Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے نتائج حیرت انگیز ہوںگے : شیوسینا لیڈر سنجے راوت

لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے نتائج حیرت انگیز ہوںگے : شیوسینا لیڈر سنجے راوت

ممبئی۔ 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 2019ء کے عام انتخابات اور ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج حیرت انگیز ہوں گے۔ شیوسینا قائد سنجے راوت نے آج خبر رساں چینل کے زیراہتمام ایک مباحثہ میں شرکت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کی صورتحال اب مہاراشٹرا میں اور باقی ملک میں برقرار نہیں رہی۔ کئی افراد جو دیہی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکے تھے، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی منتخب ہوگئے۔ 2019ء کے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج حیرت انگیز ہوں گے۔

راجیہ سبھا کی 59 نشستوں کے انتخابات کا اعلان
نئی دہلی ۔ 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج اعلان کیا کہ راجیہ سبھا کی 59 نشستوں کیلئے 23مارچ کو انتخابات مقرر ہیں۔ ان انتخابات کے بعد بی جے پی کی تعداد میں توقع ہیکہ ایوان بالا میں اضافہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT