Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لوک سبھا رکن کے مکان میں سرقہ کی واردات

لوک سبھا رکن کے مکان میں سرقہ کی واردات

عادل آباد۔/27ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد رکن لوک سبھا مسٹر جی ناگیش کی قیامگاہ پر کل شب سرقہ کی واردات پیش آئی۔ سرقہ کرنے والے نامعلوم افرادنے مستقر عادل آباد کے شانتی نگر میں واقع مسٹر جی ناگیش کی قیامگاہ کی بالائی منزل کے دروازوں کی قفل شکنی کرتے ہوئے کمروں کی الماریوں کو توڑا اور اس میں موجود نقد رقم اور زیورات لیکر فرار ہوگئے۔ جبکہ عادل آباد رکن لوک سبھا دہلی میں ہیں۔ مسٹر جی ناگیش نے دہلی سے فون پر نمائندہ سیاست محبوب خان سے گفت و شنید کرتے ہوئے کہا کہ نقد رقم 70 ہزار روپئے کے علاوہ زائد از پندرہ لاکھ روپیوں کے زیورات رکھے ہوئے تھے جملہ 16 لاکھ روپیوں کا سرقہ ہونے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ آج شب دہلی سے حیدرآباد بذریعہ فلائیٹ پہنچ رہے ہیں اور اگلی صبح عادل آباد میں رہیں گے۔ پولیس نے بتایا کہ سارقوں نے سرقہ کرنے سے قبل رکن راجیہ سبھا کی قیامگاہ میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا جس کی بنا فوری طور پر سارقین کی شناخت کرنا دشوار ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT