Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / لوک سبھا میں بیان کے دوران مداخلت، کانگریس پر سشما کی برہمی

لوک سبھا میں بیان کے دوران مداخلت، کانگریس پر سشما کی برہمی

نئی دہلی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج الزام عائد کیاکہ عراق میں 39 ہندوستانیوں کی اموات کے بارے میں لوک سبھا میں ان کے بیان کے دوران کانگریس نے کارروائی کو درہم برہم کرتے ہوئے اوچھی سیاست میں ملوث ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ واضح ثبوت کے بغیر کوئی بھی حکومت کسی کی موت کا اعلان نہیں کرسکتی اور ان کی حکومت ’’لاپتہ ہونے یا سمجھا جاتا ہے کہ ہلاک ہوگئے ہیں کی منطق پر یقین نہیں رکھتی‘‘۔ سشما سوراج نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ ’’کانگریس کو یہ وضاحت کرنا ہوگا کہ عراق میں 39 افراد کی موت کی لوک سبھا میں تفصیلات کی پیشکشی کے دوران کارروائی کو درہم برہم کرنے کی کوشش کیوں کی تھی‘‘۔ سشما سوراج نے کہاکہ ’’ہم کسی کو تاریکی میں نہیں رکھ سکتے تھے۔ یہ جھوٹ یا غلط بیانی نہیں تھی بلکہ ایک انتھک مساعی تھی‘‘۔

TOPPOPULARRECENT