Wednesday , December 19 2018

لوک سبھا میں زلزلے کے مہلوکین کو خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : لوک سبھا نے آج نیپال اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں منگل کے دن پیش آئے زلزلے میں ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ جب کہ زلزلہ کے جھٹکوں میں 57 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے اور بڑے پیمانے پر املاک کی تباہی ہوئی ہے ۔ زلزلہ کا مبدا کھٹمنڈو سے 83 کلومیٹر دور واقع تھا ۔ علاوہ ازیں ات

نئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : لوک سبھا نے آج نیپال اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں منگل کے دن پیش آئے زلزلے میں ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ جب کہ زلزلہ کے جھٹکوں میں 57 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں لوگ زخمی ہوگئے اور بڑے پیمانے پر املاک کی تباہی ہوئی ہے ۔ زلزلہ کا مبدا کھٹمنڈو سے 83 کلومیٹر دور واقع تھا ۔ علاوہ ازیں اترپردیش ، بہار ، دہلی ، آسام ، اڑیسہ ، سکم ، مغربی بنگال اور متصل علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ہندوستان میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے میں جان و مال کے نقصانات پر یہ ایوان رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا مہلوکین کے سوگ میں تمام ارکان نے 2 منٹ کی خاموشی منائی ۔

TOPPOPULARRECENT