Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / لوک سبھا میں ملکارجن کھرگے کو قائد اپوزیشن کی نشست !

لوک سبھا میں ملکارجن کھرگے کو قائد اپوزیشن کی نشست !

نئی دہلی 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حالانکہ ملکارجن کھرگے کو قائد اپوزیشن کا عہدہ نہیں دیا گیا ہے لیکن انہیں لوک سبھا میں وہ نشست الاٹ کی گئی ہے جو عموما قائد اپوزیشن کو دی جاتی ہے ۔ یہ نشست اپوزیشن کی بنچوں میں ڈپٹی اسپیکر کے بازو ہوتی ہے ۔ کھرگے لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے قائد ہیں اور وہ پہلی صف میں پارٹی صدر سونیا گاندھی ‘ سماجواد

نئی دہلی 21 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حالانکہ ملکارجن کھرگے کو قائد اپوزیشن کا عہدہ نہیں دیا گیا ہے لیکن انہیں لوک سبھا میں وہ نشست الاٹ کی گئی ہے جو عموما قائد اپوزیشن کو دی جاتی ہے ۔ یہ نشست اپوزیشن کی بنچوں میں ڈپٹی اسپیکر کے بازو ہوتی ہے ۔ کھرگے لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے قائد ہیں اور وہ پہلی صف میں پارٹی صدر سونیا گاندھی ‘ سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور جنتادل ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا کے ساتھ بیٹھیں گے ۔ یہ انتظامات اسپیکر کی جانب سے کئے گئے ہیں۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی دوسری صف میں اپنی والدہ کے پیچھے بیٹھیں گے ۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا پیر سے آغاز ہونے والا ہے ۔ علاوہ ازیں ارکان کو ایوان میں ڈویژن نمبرس بھی الاٹ کئے گئے ہیں تاکہ جب کبھی رائے دہی ہو وہ اپنی نشست سے ہی ووٹ دے سکیں۔ برسر اقتدار بنچوں میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ‘ وزیر خارجہ سشما سواراج اور سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو پہلی صف میں وزیر اعظم کے ساتھ نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT