Saturday , December 15 2018

لوک سبھا کارروائی میں ٹی آر ایس ارکان کی خلل اندازی

نئی دہلی۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹی آر ایس ارکان نے آج لوک سبھا کی کارروائی میں خلل اندازی پیدا کی۔ وہ حیدرآباد میں نظم و قانون سے متعلق باعث خصوصی اختیارات گورنر کو عطا کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس کی وجہ سے اسپیکر کو ایوان کا اجلاس وقفہ سوالات کے دوران 10 منٹ کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہو

نئی دہلی۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ٹی آر ایس ارکان نے آج لوک سبھا کی کارروائی میں خلل اندازی پیدا کی۔ وہ حیدرآباد میں نظم و قانون سے متعلق باعث خصوصی اختیارات گورنر کو عطا کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس کی وجہ سے اسپیکر کو ایوان کا اجلاس وقفہ سوالات کے دوران 10 منٹ کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی، ٹی آر ایس ارکان اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے وقفہ سوالات معطل کرکے اس مسئلہ پر مباحث کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے تحریک التواء کی اجازت نہیں دی، تاہم تیقن دیا کہ برہم ارکان وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھانے کی اجازت دی جائے گی۔ نعرہ بازی بعض ٹی آر ایس ارکان مرکز کے فیصلہ کے خلاف ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے۔آندھرا پردیش کے بعض ارکان نے کہا کہ ٹی آر ایس گورنر کو چند مخصوص اختیارات کے تائید کرچکی ہے جبکہ تلنگانہ بل پارلیمنٹ میں مباحث کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ احتجاج کے دوران اسپیکر نے ایوان کا اجلاس دو سوالات پر کارروائی کے بعد 10 منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔ مرکز نے حال ہی میں حکومت تلنگانہ کو اطلاع دی ہے کہ نظم و قانون کے تمام مسائل میں گورنر کو قطعی اختیارات بشمول اعلیٰ سطح کی پولیس عہدیداروں کے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے احاطہ میںتبادلہ کرنے کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT