لوک سبھا کا تعطل برقرار ، سیاسی اجلاس بے فیض

نئی دہلی۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں چند متنازعہ مسائل بشمول پی این بی اسکام پر پارلیمنٹ کی کارروائی میں تعطل برقرار رہا جبکہ کثیر جماعتی اجلاس اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لئے طلب کیا تھا، تاہم کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور اجلاس بے فیض ثابت ہوا۔ تاہم اسپیکر نے اُمید ظاہر کی کہ تعطل ایک یا دو دن میں ختم ہوجائے گا اور ایوان حسب معمول کارکرد ہوجائے گا۔ سیاسی پارٹیوں کے قائدین کا اجلاس 90 منٹ جاری رہا۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے فلور لیڈرس نے پلے کارڈس لہراتے ہوئے اور کارروائی کیلئے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا کی کارروائی میں تعطل پیدا کیا تھا۔ اجلاس کے بعد سمترا مہاجن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایک یا دو دن میں کوئی حل نکل آئے گا اور ایوان کی حسب معمول کارروائی بحال ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسائل کی یکسوئی کا پارلیمنٹ کا اپنا طریقہ کار ہے۔

TOPPOPULARRECENT