Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / لوک ستہ پارٹی تلنگانہ میں تنہا مقابلہ کریگی

لوک ستہ پارٹی تلنگانہ میں تنہا مقابلہ کریگی

جئے پرکاش نارائن ملکاجگری لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ہونگے

جئے پرکاش نارائن ملکاجگری لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ہونگے

حیدرآباد 5 اپریل ( پی ٹی آئی ) لوک ستہ پارٹی نے اب تلنگانہ میں انتخابات میں تنہا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چونکہ تلگودیشم اور بی جے پی کے مابین مفاہمت کی بات چیت ہنوز جاری ہے اور کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اس لئے لوک ستہ نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ لوک ستہ نے قبل ازیں تلگودیشم ۔ بی جے پی کے ساتھ مفاہمت کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی ۔ لوک ستہ کے ریاستی صدر کے سرینواس راؤ نے آج اعلان کیا کہ ہم کسی بھی جماعت کے ساتھ مفاہمت نہیں کرینگے ۔ ہم انتخابات میں اپنے طور پر تنہا مقابلہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی تلنگانہ علاقہ میں لوک سبھا کے 6 اور اسمبلی کے 50 حلقوں سے اپنے امیدوار نامزد کریگی ۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کی فہرست کل جاری کردی جائیگی ۔ لوک ستہ کے قومی صدر جئے پرکاش نارائن لوک سبھا انتخابات کا سامنا کرینگے اور وہ ملکاجگری حلقہ سے امیدوار ہونگے ۔ وہ فی الحال کوکٹ پلی کے رکن اسمبلی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جئے پرکاش نارائن پیر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرینگے ۔ ذرائع نے کہا کہ چونکہ تلگودیشم اور بی جے پی نے لوک ستہ پارٹی کو ملکاجگری حلقہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا اس لئے لوک ستہ نے ان جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کے اپنے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ چونکہ تلگودیشم نے کسانوں اور وومنس سیلف ہیلپ گروپس کو قرضہ جات معاف کردینے کا اعلان کیا ہے اس لئے بھی جئے پرکاش نارائن اس اتحاد کے مخالف ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی تلگودیشم کی جانب سے کئے جانے والے ان اعلانات پر ریزرو بینک اور الیکشن کمیشن سے رجوع ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT