Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / لوک عدالت کے تحت کورٹس میں مقدمات کی یکسوئی

لوک عدالت کے تحت کورٹس میں مقدمات کی یکسوئی

اے وینکٹیشور ریڈی سکریٹری اسٹیٹ لیگل سیل اتھاریٹی کا بیان
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی لیگل سرویس اتھاریٹی کے زیر اہتمام ریاست بھر میں تمام اضلاع اور منڈل سطح پر قائم کورٹس میں منعقدہ لوک عدالتوں میں تقریبا 14,300 زیر التواء مقدمات ( کیسیس ) کی یکسوئی کی گئی ۔ مسٹر اے وینکٹیشور ریڈی ، سکریٹری ریاستی لیگل سیل اتھاریٹی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مذکورہ مقدمات کے علاوہ تقریبا 33,510 ، پری لٹیگیشن کیسیس کی بھی یکسوئی عمل میں لائی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ لوک عدالتوں کے انعقاد سے عوام کو عدالتوں کے طویل عرصہ تک چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیوں کہ متعدد نوعیت کے مقدمات کی لوک عدالتوں میں یکسوئی کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT