Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / لو لو گروپ کا تلنگانہ میں 2,500 کروڑ سرمایہ کاری کا منصوبہ

لو لو گروپ کا تلنگانہ میں 2,500 کروڑ سرمایہ کاری کا منصوبہ

حیدرآباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ابو ظہبی سے کام کرنے والے لو لو گروپ نے آئندہ ایک سال میں تلنگانہ میں 2,500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے یہ بات بتائی ۔ یہ گروپ مشرق وسطی میں ریٹیل آوٹ لیٹس کا چین رکھتا ہے ۔ گروپ کے صدر نشین یوسف علی ایم اے نے یہ بات اس وقت بتائی جب تلنگانہ حکومت کے ایک وفد نے ریاستی وزیر ان

حیدرآباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ابو ظہبی سے کام کرنے والے لو لو گروپ نے آئندہ ایک سال میں تلنگانہ میں 2,500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے یہ بات بتائی ۔ یہ گروپ مشرق وسطی میں ریٹیل آوٹ لیٹس کا چین رکھتا ہے ۔ گروپ کے صدر نشین یوسف علی ایم اے نے یہ بات اس وقت بتائی جب تلنگانہ حکومت کے ایک وفد نے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔ لو لو گروپ تلنگانہ میں تین پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جن میں ایک فرٹو و ترکاری پروسیسنگ یونٹ ‘ ایک میٹ پروسیسنگ یونٹ اور ایک عصری شاپنگ مال ( حیدرآباد میں ) شامل ہیں۔ اس گروپ کی ایک ٹیم آئندہ ماہ کے پہلے نصف میں حیدرآباد کا دورہ کریگی اور تفصیلی پراجیکٹ رپورٹس بھی ساتھ لائیگی ۔ اس سلسلہ میں ان پراجیکٹس کیلئے مناسب اراضیات کی نشاندہی کیلئے ریاستی حکومت کی مدد لی جائیگی ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت سے مختلف منظوریاں بھی حاصل کی جائیں گی ۔ صدر نشین لو لو گروپ سے ملاقات کرنے والے وفد میںمسٹر کے ٹی راما راؤ کے علاوہ کمشنر انڈسٹریز جئیش رنجن ‘ اسپیشل چیف سکریٹری برائے صنعت کے پردیپ چندرا اور فکی کا وفد بھی شامل تھا ۔ اس کے علاوہ ان سب نے کل اسمارٹ سٹی دوبئی کا بھی دورہ کرتے ہوئے اس کے چیف ایگزیکیٹیو عبدالطیف الملا سے بھی ملاقات کی تھی ۔ بات چیت کے دوران حیدرآباد میںاسمارٹ سٹی کے قیام کے تعلق سے بات چیت کی گئی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT