Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / لو لگنے سے مرنے والوں کو آفت بندھو اسکیم سے امداد : چیف منسٹر

لو لگنے سے مرنے والوں کو آفت بندھو اسکیم سے امداد : چیف منسٹر

حیدرآباد 29 اپریل ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے آج ایک فیصلہ کرتے ہوئے لو لگنے سے مرنے والوں کو آفت بندھو اسکیم سے معاشی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور امداد کیلئے 65 سال حد عمر میں بھی نرمی دی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بتایا کہ صرف 65 سال سے کم عمر افراد کی موت پر امداد کی شرط کو ختم کردیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ موسم گرما کا ابھی دیڑھ مہینہ باقی ہے عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ ریاست میں ہر گھر کو پانی سربراہ کرنے ٹینکرس کی خدمات حاصل کریں اور ایک ایکشن پلان تیار کریں۔ چیف منسٹر نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ او آر ایس ‘ عارضی شیلٹرس اور دوسری سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT