Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لُو لگنے سے پانچ افراد فوت

لُو لگنے سے پانچ افراد فوت

سرسلہ۔/25مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کے مختلف مواضعات میں دھوپ کی شدت اور گرم ہواؤں کے چلنے سے پانچ افراد فوت ہوگئے۔ سرسلہ منڈل کے موضع سارم پلی میں گڈہ میرا کنکا لکشمن عمر 45سال، نظام آباد کے متوطن ماچاریڈی منڈل کا راج محمد عمر 65سال، کملا پور منڈل کا ناگی شششی کمار عمر 35سال، بوئن پلی کی رادھیما عمر 70سال اور الگولوری رتنما عمر 30 سال لُو لگنے سے فوت ہوگئے۔

دو جھونپڑیاں حادثاتی طور پر
جل کر خاکستر
یلاریڈی ۔ /25مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے انترپلی تانڈا میں حادثاتی طور پر دو جھونپڑیاں آگ لگنے سے جل کر خاکستر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق تانڈا کے لکشمن کی جھونپڑی میں نقد رقم پندرہ ہزار روپئے، دو تولہ سونا، دھان، چاول، مکئی، پکوان کا سامان کپڑے وغیرہ جل کر تباہ ہوگئے۔ اس طرح سبھاش کی جھونپڑی میں نقد رقم دس ہزار روپئے، دو تولہ سونے کے زیورات، مکئی، چاول، دھان جل کر خاکستر ہوگئے۔ اس حادثہ میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار روپئے کی ملکیت جل کر تباہ ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT