Sunday , February 18 2018
Home / دنیا / لٹیروں کے ہاتھوں ہندوستانی طالب علم ہلاک

لٹیروں کے ہاتھوں ہندوستانی طالب علم ہلاک

واشنگٹن ۔/16نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ایک اسٹور میں چار مسلح لٹیروں نے ہلہ بول دیا جن میں ایک ہندوستانی نژاد لٹیرا بھی شامل تھا۔ انہوں نے اسٹور کو لوٹنے کے بعد وہاں ملازمت کرنے والے ہندوستانی نژاد ورکر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ دھرم پریت جسر مذکورہ اسٹور پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ۔ منگل کی رات چاروں لٹیرے اسٹور میں داخل ہوئے اور وہاں موجود سامان کے علاوہ نقد رقم بھی لوٹ لی۔ دھرم پریت نے خود کوکیش کاؤنٹر کے نیچے چھپالیا لیکن اس کی یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی کیونکہ اسٹور میں لوٹ مار کرنے کے بعد جاتے ہوئے انہوں نے دھرم پریت کو بھی گولی ماردی۔ دریں اثناء جب اسٹور میں خریداری کے ارادہ سے ایک گاہک وہاں پہنچا تو اس نے دھرم پریت کی نعش وہاں پڑی ہوئی دیکھی اور فوری پولیس کو مطلع کیا۔ متوفی اکاؤنٹس کا طالب علم تھا اور تین سال قبل اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکہ آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT