Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / لڑائی جھگڑے میں مداخلت کرنے پر خاتون زخمی

لڑائی جھگڑے میں مداخلت کرنے پر خاتون زخمی

کوبیرمنڈل۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مالے گاؤں میں دو پڑوسیوں کی آپسی دشمنی لڑائی کی شکل اختیار کرلی۔ کھیتوں میں پانی کی سربراہی کے مسئلہ پر آپس میں تکرار کے دوران جھڑپ ہوئی۔ لڑائی کی اطلاع پاکر پڑوسی کی رشتہ دار 50 سالہ بوسا مالا لکشمی بائی مداخلت کی غرض سے وہاں گئی جسے سر پر گہری چوٹ لگنے پر خون جاری ہوگیا۔ لکشمی بائی کو کوبیر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ فون پر اطلاع پاکر کوبیر کے سب انسپکٹر چندر نائیک بکھوا نے مقام واردات پہنچ کر تحقیقات کی۔ لکشمی بائی کے بیان کے بعد حملہ کرنے والے کو حراست میں لے کر کیس درج کیا گیا۔

ایم پی پیدا پلی ڈینگو بخار سے متاثر
پیدا پلی۔2 /1نومبر، ( سیاست نیوز) ضلع کریم نگر میں پیداپلی کے رکن پارلیمنٹ مسٹر بلکا سمن کو شدید بخار کی حالت میں یشودھا ہاسپٹل سکندرآباد میں شریک کروایا گیا ہے۔ ڈاکٹر وجئے کمار کی نگرانی میں طبی معائنے کروانے پر ڈینگو بخار سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی اور فی الفور علاج کرنے پر حالت میں تبدیلی آئی ہے اور انہیں اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT