Wednesday , April 25 2018
Home / ہندوستان / لڑکا جنم نہ دینے پر خاتون کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے

لڑکا جنم نہ دینے پر خاتون کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے

شاہجہاں پور(یوپی)۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یہاں پیش آئے ایک انتہائی وحشتناک واقعہ میں ایک خاتون کے دونوں ہاتھ صرف اس لئے کاٹ دیئے گئے کیونکہ اس کو لڑکا پیدا نہیں ہوا۔ پولیس اطلاع کے مطابق خاتون کو شدید زخمی حالت میں دواخانہ منتقل کیا گیا ہے جہاں سے طبی رپورٹ ملنے کے بعد خاطی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا کہ شادی کے 8 سال کے دوران متواتر 3 لڑکیاں پیدا ہوئیں تاہم لڑکے کی خواہش پوری نہ ہونے پر مذکورہ خاتون کے شوہر اور دیور نے خاتون پر حملہ کرتے ہوئے اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے۔

TOPPOPULARRECENT