Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ایرپورٹ پر دو مسافرین کے قبضہ سے 900 گرام سونا برآمد

ایرپورٹ پر دو مسافرین کے قبضہ سے 900 گرام سونا برآمد

حیدرآباد۔ 14 جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر دو مسافرین کے قبضہ سے 900 گرام سونا برآمد ہوا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب دوبئی سے آج صبح طیارہ ایرپورٹ پہنچا جہاں کسٹمز عہدیداروں کی چیکنگ کے دوران کینیائی خاتون اور اس کے بیٹے کے لگیج سے 900 گرام سونا برآمد ہوا۔ حکام نے ان دونوں کو فوری حراست میں لیتے ہوئے سونا ضبط کرلیا اور دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT