لڑکیوں اور خواتین سے چھیڑ خانی30نوجوان شی ٹیم کے ہاتھوں گرفتار

حیدرآباد 18فروری (یواین آئی )لڑکیوں اور خواتین سے چھیڑ خانی اور ان کوہراساں کرنے والے 30نوجوانوں کو حیدرآباد پولیس کی شی ٹیموں نے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا۔بس اسٹینڈس ، میٹرو ریل اسٹیشنس ،کالجس سمیت مختلف عوامی مقامات پر خواتین اور لڑکیوں کو یہ نوجوان ہراساں کر رہے تھے ۔واٹس اپ کے ذریعہ بعض لڑکیوں اور خواتین نے اس خصوص میں شی ٹیموں سے شکایت کی جس پر پولیس کی شی ٹیموں نے ان نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 28نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا جن میں دو نابالغ نوجوان بھی شامل ہیں۔ رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں ان کے والدین کی موجودگی میں ان نوجوانوں کی کونسلنگ کی گئی۔پولیس نے ان کے خلاف 27معاملات درج کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT