Thursday , December 13 2018

لڑکیوں سے بدسلوکی کرنے والے 11 افراد گرفتار

کار اور موٹر سائیکلس ضبط ، شمس آباد اے سی پی کی پریس کانفرنس
شمس آباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ دھرما گری مندر کے قریب ایک فارم ہاؤس میں سالگرہ تقریب کے دوران لڑکیوں سے بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ۔ شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ محمد عبدال پرویز کی سالگرہ کے موقع پر اس کے ساتھیوں نے مل کر ایک تقریب منعقد کرنے کے لیے شمس آباد میں واقع حسیب الدین فارم ہاؤس میں تقریب منعقد کی جن میں محمد رحمن نے تین لڑکیوں کو ڈانس کے لیے بلایا تقریب کے دوران تمام افراد نشہ کی حالت میں لڑکیوں کو نیم برہنہ حالت میں ناچنے کے لیے مجبور کرتے ہوئے ان کے ساتھ بدسلوکی کررہے تھے ۔ لڑکیوں کے انکار کرنے پر ان کے ساتھ مزید بدسلوکی کرنے لگے جس پر وہ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جن کے ساتھ آٹو ڈرائیور بھی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا ۔ جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے وہ سڑک کے قریب پہنچے جہاں انہیں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملا جنہیں ان لڑکیوں اور آٹو ڈرائیور نے تفصیل بتائی جس پر اس نے پولیس عملہ کو طلب کرلیا ۔ مقام سے 11 لڑکوں کو جن کا تعلق وٹے پلی اور جہانما سے ہے گرفتار کرلیا گیا دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ مزید دو لڑکوں کی تلاش شروع کردی ۔ تینوں لڑکیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT