Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / لڑکیوں کو خود کفیل بنانا بے حد ضروری:اقوام متحدہ

لڑکیوں کو خود کفیل بنانا بے حد ضروری:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ،12اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کا کہنا ہیکہ 1.1 ارب لڑکیاں طاقت و توانائی اور تخلیق کی نشانی ہیں لیکن ان میں سے لاکھوں بچیاں کئی مسائل اور ناگفتہ بہ حالات کا سامنا کررہی ہیں جس پر فوری طور پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے ۔اقوام متحدہ پالولیشن فنڈ ( یو این ایف پی اے)کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر نتالیہ کانیم نے انٹر نیشنل گرلز ڈے کے موقع پر آج کہا کہ لاکھوں بچیوں کو کئی طرح کے ناگفتہ بہ حالات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جن پر عالمی سطح پر توجہ دیا جانا چاہئے ۔اس سال گرلز ڈے کی تھیم ‘امپاور گرلز:بی فور ،ڈیورنگ اینڈ آفٹر کرائسس’ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بحران سے دوچار لاکھوں بچیوں اور انکے گھر والوں کو زندگی کیلئے جدوجہد کرنی پڑرہی ہے اور انکے پاس کوئی دوسرا متبادل بھی نہیں ہے ۔یہ لڑکیاں بچپن کی شادی ،جنسی اور جنس پر مبنی مشکلات،انسانی اسمگلنگ ،عصمت دری اور جنسی غلامی جیسے غیر انسانی حالات کا سامنا کررہی ہیں۔

 

آسٹریلیا میں بیرونی طلباء کیلئے
انگریزی میں مہارت کا لزوم
سڈنی ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج ملک کی 28 بلین ڈالرس پر مبنی انٹرنیشنل ایجوکیشن مارکٹ میں بہتری پیدا کرنے کیلئے آسٹریلیا میںتعلیم حاصل کرنے والے بیرونی طلباء کو انگریزی زبان میں ماہر ہونے کی شرط پر ایک بار پھر زور دیا۔ یاد رہیکہ اس وقت آسٹریلیا میں مختلف ممالک کے زائد از 550,000 طلباء زیرتعلیم ہیں جو حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہے۔ اب ہر طالب علم کو انگریزی زبان میں ماہر ہونے کا ٹسٹ دینا پڑیگا اس کے بعد ہی انہیں کسی یونیورسٹی یا ووکیشنل اسٹڈیز کی اجازت دی جائیگی۔ آسٹریلیا کے وزیرتعلیم سائمن برمنگھم نے یہ بات بتائی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT