Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکیوں کو چھیڑچھاڑ میں گرفتار ملزم پولیس اسٹیشن سے فرار

لڑکیوں کو چھیڑچھاڑ میں گرفتار ملزم پولیس اسٹیشن سے فرار

پولیس کی لاپرواہی آشکار، ڈیوٹی میں غفلت پر کارروائی متوقع
حیدرآباد ۔ 23 ستمبر (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں پولیس کی لاپرواہی اور خدمات سے غفلت کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ تاخیر سے منظرعام پر آئے اس واقعہ نے پولیس چوکسی اور پولیس اسٹیشن میں احتیاطی اقدامات کی قلعی کھول دی۔ تاہم اس واقعہ پر کمشنر شدید برہم بتائے گئے ہیں۔ ڈسپلن شکنی پر سخت اقدامات کیلئے مشہور کمشنر مہیش مرلی دھر بھگوت نے اس واقعہ پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ لڑکیوں سے چھیڑچھاڑ انہیں ہراساں کرنے کے سنگین الزام میں ریل پولیس نے ابھیے نامی نوجوان کو حراست میں لیا تھا۔ مسلسل شکایتوں اور لڑکیوں کو ہراسانی کے خلاف پولیس نے اسے حراست میں لیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ 17 ستمبر کو اسے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا جو پولیس کو آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سخت چوکسی کے باوجود بہار سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان دیوار پھاندنے میںکامیاب ہوا اور فرار ہوگیا۔ پریشان حال پولیس نے اس کا تعاقب بہار تک کیا تاہم بہار سے ریل پولیس مایوس لوٹی اور اس بات کا علم کمشنر پولیس رچہ کنڈہ کو ہوا۔ امکان ہیکہ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس عہدیداروں اور ملازمین کے خلاف بہت جلد کارروائی ہوگی۔

 

TOPPOPULARRECENT