Thursday , January 17 2019

لڑکیوں کی تعلیم کیلئے پاکستان کو 70 ملین ڈالر امداد

واشنگٹن۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی مناسب تعلیم اور صحت نگہداشت پروگرام کیلئے 70 ملین ڈالر امداد دی جائے گی۔ پاکستان بھر میں زائد از 2 لاکھ لڑکیوں کی تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ امریکہ کی خاتون اول میشل اوباما نے یہ اعلان کیا۔ پاکستان میں تعلیم پر دگنے اخراجات کو یقینی بنانے کیلئے امریکہ یہ امداد دے رہا ہے۔ وائیٹ ہاؤز میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ کلثوم نواز سے ملاقات کے بعد میشل اوباما نے یہ بات بتائی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT