Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکیوں کی پیدائش پر بیوی کو ہراساں کرنے والا پولیس جوان گرفتار

لڑکیوں کی پیدائش پر بیوی کو ہراساں کرنے والا پولیس جوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /15 ستمبر (سیاست نیوز) لڑکیوں کی پیدائش پر بیوی کو ہراساں کرنے اور زائد جہیز کے مطالبہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ایک پولیس کانسٹبل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مادھاپور ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹبل 30 سالہ سالیا کو پولیس یاچارم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ابراہیم پٹنم کے مطابق ٹی سالیا یاچارام علاقہ میں رہتا تھا ۔ مادھاپور ٹریفک پولیس میں خدمات انجام دینے والے اس کانسٹبل کو حالیہ دنوں سی اے آر ہیڈکوارٹرس سے جوڑدیا گیا تھا ۔ اس کانسٹبل کیخلاف حاصل شکایت کے بعد پولیس نے جائزہ لیا اور حقیقت سامنے آنے کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2011 ء میں سالایا کی شادی جیوتی نامی خاتون سے ہوئی تھی اور ان کی تین لڑکیاں ہیں ۔ لڑکیوں کی تولد کے بعد اس نے بیوی سے ہراسانی شروع کردی اور طرح طرح سے اسے اذیت پہونچانے لگا ۔ بیٹے کی خواہش میں اس نے زائد جہیز کی آڑ میں بیوی کو ہراساں کرنے لگا اور دوسری شادی کا منصوبہ تیار کررہا تھا ۔ بیوی کو رکاوٹ اور لڑکیوں کو دیکھ کر وہ دل میں نفرت پیدا کرنے لگا اور اس نے گزشتہ روز اپنی بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زدوکوب کیا۔ پڑوسیوں نے جیوتی کے والد کو اس کی اطلاع دی اور اس خاتون کو اس کے والد نے شہر کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ زیرعلاج ہے ۔ پولیس ابراہیم پٹنم نے آج اس کانسٹبل سالایا کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT