Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / لڑکیوں کے تحفظ کے لئے ہر کسی کو اپنارول ادا کرنا چاہئے :اداکارہ رکُل پریت سنگھ

لڑکیوں کے تحفظ کے لئے ہر کسی کو اپنارول ادا کرنا چاہئے :اداکارہ رکُل پریت سنگھ

حیدرآباد 14نومبر (سیاست نیوز )تلگو فلموں کی اداکارہ رکُل پریت سنگھ نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے تحفظ کے لئے ہر کسی کو اپنارول ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے یوم اطفال کے سلسلہ میں محکمہ بہبود ی خواتین واطفال کی جانب سے شہر حیدرآباد کی نیکلس روڈ سے رویند ربھارتی تھیٹر تک نکالی گئی سائیکل ریلی کا اس محکمہ کے ڈائرکٹر کے ساتھ آغاز کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ مادر رحم میں جنس کا پتہ چلاتے ہوئے اس کو ہلاک کرنے کے واقعات کوروکنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے ۔جنس کاپتہ چلانے میں تعاون کرنے والوں کو سخت سزا دینی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ لڑکیوں اور لڑکوں کو بھی مساوی طورپر دیکھنا چاہئے ۔خواتین کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ بچوں کی شادیوں کوروکنے اور جہیز کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT