Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / لڑکیوں کے جینس پہننے اور موبائیل استعمال کرنے پر امتناع

لڑکیوں کے جینس پہننے اور موبائیل استعمال کرنے پر امتناع

مظفر نگر 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مقامی پنچایت نے لڑکیوں کے جینس پہننے اور موبائیل فون رکھنے پر امتناع عائد کردیا ہے۔ پنچایت کا یہ دعویٰ ہے کہ اِس کی وجہ سے انتہائی خراب اثر پڑرہا ہے اور یہ چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں اضافہ کی بھی اہم وجہ ہے۔ گجر فرقہ کی پنچایت نے کل داڑواڑ دیہات میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔ پنچایت نے اپنا حکم جاری کرت

مظفر نگر 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مقامی پنچایت نے لڑکیوں کے جینس پہننے اور موبائیل فون رکھنے پر امتناع عائد کردیا ہے۔ پنچایت کا یہ دعویٰ ہے کہ اِس کی وجہ سے انتہائی خراب اثر پڑرہا ہے اور یہ چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں اضافہ کی بھی اہم وجہ ہے۔ گجر فرقہ کی پنچایت نے کل داڑواڑ دیہات میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔ پنچایت نے اپنا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر شادی شدہ لڑکی کے جینس پہننے اور موبائیل فون استعمال کرنے پر امتناع رہے گا۔ پنچایت نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ لڑکیوں کے قابل اعتراض لباس کی وجہ سے چھیڑ چھاڑ کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ اُس نے اپنے فرقہ کے عوام پر بھی زور دیا ہے کہ وہ شادی کی تقاریب میں ڈسک جاکی (ڈی جے) کا اہتمام نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT